اولمپک ہاکی کوالیفائر کے ڈراز کا اعلان ، پاکستان کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا

166

اولمپک ہاکی کوالیفائر کے ڈراز کا اعلان ہوگیا، پاکستان کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا۔ کامیاب ٹیم 2020کے اولپمک گیمز کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ کوالیفائنگ میچ 25سے 27اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔ میڈیا روپورٹس کے مطابق اولمپک گیمز 2020کے کوالیفائر کی قرعہ اندازی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان اور ہالینڈ کی ٹیمیں کوالیفائر میں مد مقابل ہوں گی۔ اکتوبر مین پاکستان ہاکی ٹیم ہالینڈ سے ہوم اور اوے پر کھیلے گی۔ فاتح ٹیم آئندہ سال ہونیوالے اولپمکس گیمز کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ اولمپکس کوالیفائر میچز 25سے 27اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔ بھارت کا مقابلہ آسٹریا جبکہ جرمنی اور روس مدمقابل ہونگے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دونوں میچز ہالینڈ میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔