انڈر 19 ایشیا کپ:پاکستان نے کویت کو شکست  دیکر پہلی فتح حاصل کرلی

69

سری لنکا میں جاری انڈر 19ایشیاکپ  میں پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم نے کویت انڈر 19کرکٹ ٹیم کو 163رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔

کولمبو میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دسویں میچ میں پاکستان انڈر19ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 335رنز بنائے۔ عرفان خان 63 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی نے 26، باسط علی نے 11، روحیل نذیر نے 34، محمد حارث نے 53، قاسم اکرم نے 28، فہد منیر نے 42، محمد وسیم جونیئر نے 55، عباس آفریدی نے 2 اور ابو ہریرہ نے4 رنز بنائے۔

کویت انڈر 19 ٹیم کی جانب سے جندو حمود سب سے کامیاب بالر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 60 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور عبدالصدیق نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عامر علی اور گووند رکمار نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں کویت انڈر 19 کرکٹ ٹیم 43.4 اوورز میں صرف 172 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ کویتی ٹیم کی جانب سے کپتان عبدالصادق نے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلایوں میں گووند کمار نے 45، میت بھاوسار نے 14، سنجیو نائر نے 14، گوکل کمار نے 4، جندو حمود نے 6، فیض قریشی نے 1، عامر علی نے 7، محمد عمر نے 1 اور عبدالرحمان نے 1 سکور بنایا جبکہ ذیشان جیلانی کوئی سکور نہ بنا سکے۔

پاکستان انڈر 19 کی جانب سے قاسم اکرم سب سے کامیاب بالر رہے جنہوں نے 6.4 اوورز میں 38 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد وسیم جونیئر نے 3، ابو ہریرہ نے 2 اور عباس آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔