آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کمانڈر کی ملاقات

95

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل کنیتھ مکینری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں کشمیرسمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تلعقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف سے کمانڈر سینٹ کام جنرل کنیتھ مکینزی کی قیادت مِیں امریکی وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں جیو اسٹریٹیجک اورعلاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔