کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

862

کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر تین روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے جلوس میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر کراچی میں تین روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محرم الحرام کے جلوس کے باعث ایم اے جناح روڈ کو سی بریز پلازہ سے ٹاور تک کنٹینر رکھ کر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ ایم اے جناح روڈ سے ملنے والی تمام سڑکیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔

کوریڈور تھری کو ریگل چوک سے صدر دواخانہ تک سیل کر دیا گیا ہے اور مرکزی جلوس کے راستوں میں آنے والی دکانیں بھی سیل کر دی گئی ہیں۔