سیری: نماز جنازہ پر بھارتی فوج کی فائرنگ ، کوئی نقصان نہیں ہوا

197

سیری(آن لائن) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی نماز جنازہ کے دوران سولین پر بلا اشتعال فائرنگ سے شہری بال بال بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سائیں اختر مرحوم کے بھائی راجہ حاجی اصغر کی نمازہ جنازہ لائن آف کنٹرول کے قریب چتر کے مقام پر ادا کی جا رہی تھی جیسے ہی نماز جنازہ ادا کی گئی بھارتی فوج نے نمازیوں پر بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی عوام میت اٹھا کر فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ۔ کوئی جانی نقصان نہ ہوا عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے کسی بھی اقدام سے ڈرنے والے نہیں ہیں پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
بھارتی فائرنگ