پاک سری لنکا سریز : ٹکٹوں کی فروخت یوم عاشور کے بعد شروع ہوگی

542

کراچی: پاکستان اور سری لنکا سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت یوم عاشور کے بعد شروع ہوگی جس کے لیے پہلے مرحلے میں آن لائن اور  پھر نجی کورئیر کمپنی کے ذریعے ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے جبکہ  وی وی آئی پی انکلوژر کی ٹکٹ 3 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔

پاک سری لنکا سیریز 27 ستمبر سے شروع ہوگی، سری لنکن ٹیم کراچی میں تین ون ڈے اور لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔

کراچی میں 3 ون ڈے میچز 27، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈول ہیں جبکہ لاہور میں 5، 7 اور 9 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹٰ میچز کھیلے جائیں گے ۔