ایک ہی وار میں مقبوضہ کشمیر آزاد اور بھارت کے ٹکٹے کردینگے، حافظ طاہر مجید

335
حیدرآباد: جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ طاہر مجید کی قیادت میں یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جارہی ہے
حیدرآباد: جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ طاہر مجید کی قیادت میں یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جارہی ہے

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) اب کی بار بھارت سے تمام حساب چکتاکریں گے ،صرف کشمیر ہی آزادنہیں ہوگا بھارت بھی ٹکڑے ٹکڑے ہوگا۔پاکستان کا ہر بچہ وطن کادفاع کرنااوربھارتی عزائم خاک میں ملاناجانتا ہے۔ ان خیالات کااظہارامیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہرمجید نے پریس کلب پر مظاہرے ،تصویر ی نمائش اور کیپٹن شہیدعبدالمالک کے اہل خانہ سے گفتگو میں کیا۔جماعت اسلامی حیدرآبادنے 6ستمبرکویوم دفاع ِ وطن اوریوم یکجہتی ٔ کشمیر منایا۔نمازجمعہ کے اجتماعات میں شہدائے وطن ،مجاہدوں ،غازیوں اور کشمیر کے عوام کوبھرپور خراج عقیدت اورخراج تحسین پیش کیا۔ JI یوتھ ونگ کے تحت پریس کلب پر طویل قومی پرچم لہرایا گیا،مظاہرہ کیااور تصویری نمائش کی۔امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآ بادحافظ طاہرمجید،جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری
ظہیرالدین شیخ ،یوتھ ونگ حیدرآبادکے صدر راحیل قریشی ودیگر نے پریس کلب پر مظاہرے کی قیادت کی جس میں پاکستان کیلیے ہر قسم کی قربانی دینے کاعزم کیاکشمیری عوام کوان کی جدوجہدآزادی پر بھرپورخراج تحسین پیش کیا۔ تصویر ی نمائش میںجنگ ِستمبر کے شہداء کی تصاویر،جنگ کی منظر کشی ،مجاہدین کشمیر اور کشمیری عوام کی جدوجہدآزادی اور ان پر بھارتی ظلم وبربریت کواجاگرکیاگیاتھا۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے 1999ء میں کارگل کے محاذجنگ پر دادشجاعت دیتے ہوئے شہیدہونے والے کیپٹن عبدالمالک کے گھر لطیف آبادیونٹ نمبر 4 گئے اور شہیدکیپٹن کے اہل خانہ سے ملاقات کی اورشہیدکے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی۔امیرجماعت اسلامی حافظ طاہرمجیدنے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہدآزادی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے بھارت اس بندگلی میں پھنس چکاہے جس کانام مقبوضہ کشمیر ہے اب تک افغانستان تین سپرپاور کاقبرستان ثابت ہواہے اب مقبوضہ کشمیر بھارتی سورمائوں کاسب سے بڑاقبرستان ثابت ہوگا۔سری نگر ہی نہیں دہلی کالال قلعے پر بھی سبزہلالی پرچم لہرائے گا۔بھارت اس قوم کوکیاشکست دے گاجس قوم میں کیپٹن عبدالمالک شہیدجیسے نوجوان ہوں ۔
حافظ طاہر مجید