۔ 6 ستمبر کو ملک کا اور 7 کو ایمان کا دفاع ہوا، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا

166

 

ٹنڈو آدم (پ ر) پاک فوج ملک و قوم کا سرمایہ ہے، پاک فوج سے قادیانیوں کو نکالاجائے، قادیانی جہادکے منکراور جہادپاک فوج کا موٹوہے، آج ملک بھر میں ’’یوم دفاع ختم نبوت‘‘ کے طور پر منایا جائیگا، 6 ستمبر کو ملک کا اور 7 کو ایمان کا دفاع ہوا، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان شبان ختم نبوت سندھ نے جمعہ کو ملک بھر میں 6 ستمبر کے حوالے سے یوم دفاع کے طور پر منایا۔ جمعہ کے اجتماعات سے خطاب میں علامہ احمد میاں حمادی، مفتی محمد طاہرمکی، مولانا محفوظ الرحمن شمس، قاری محمد عارف، قاضی شکیل الزمان بابر، حافظ محمد ایمان سموں، حافظ میر اسامہ سموں، حافظ عبدالرحمن الحذیفی، شیر اسامہ بن طاہر، حافظ وسیع الدین انڈھڑ ودیگر نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کے دفاع کے لیے جان دینے والے عظیم پاک فوج کے جوان لاکھوں سلام کے مستحق ہیں، پاک فوج کا موٹو جہاد ہے جبکہ قادیانیوں کے ہاں جہاد حرام ہے، اس لیے کم از کم قادیانیوں کو پاک فوج سے نکالا جائے۔ پاک فوج ملک اور قوم کا سرمایہ ہے۔ بھارت کو ہماری پاک فوج کے ایمان کا علم نہیں وہ اسلحہ کو سب کچھ سمجھتا ہے جبکہ پاک فوج کے جری نوجوان اللہ کو سب کچھ سمجھتے ہیں۔ مفتی محمد طاہر مکی نے کہا کہ 6 ستمبرکو پاکستان کا دفاع ہوا اور 7 ستمبرکو ایمان کا دفاع ہوا، اس لحافظ ہے یہ دن زیادہ اہمیت کا حامل ہے، بدترین گستاخان رسول قادیانیوں کو قومی اسمبلی سے کافر قرار دلوایا گیا، ہم اس دن کی یاد میں ملک بھر میں ’’یوم دفاع ختم نبوت‘‘ کے حوالے سے سیمینارز، کنونشنز، ریلیاں منعقدکریں گے۔ آج ملک بھر میں جلسے جلوسوں کا پُر امن انعقاد ہوگا۔