وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ، آئی جی سندھ کی شہید راشد منہاس کے اہلخانہ سے ملاقات

452

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ، آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام اور وائس ائرمارشل غلام عباس گھمن نے جمعہ کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہید راشد منہاس کے گھر جاکر ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سلیوٹ پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ شہید راشد منہاس نوجوانی میں شہادت کے مرتبے پرفائز ہوئے۔ ان کی دفاع پاکستان کے لیے دی جانیوالی قربانی ناقابل فراموش ہے۔ شہید راشد منہاس کی وطن سے محبت اور شوق شہادت کاجذبہ نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔