کور کمانڈر کراچی اور وزیر اعلیٰ کی یادگار شہدا پر حاضری و فاتحہ خوانی

246

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کور کمانڈر کراچی (کور فائیو) لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر گیریژن میں یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔بعدازاں کمانڈر فائیو کور لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کور کمانڈر کراچی نے کہا کہ شہدا کی پاکستان کے لیے قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے میجر معز شہید کے اہل خانہ سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور شہید کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔