حیدرآباد ،لمس اسپتال حیدرآبا دکے ریٹائرڈ ملازمین نے سن کوٹہ کی بحالی کیلیے احتجاج

207

 

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) لمس اسپتال حیدرآبا دکے ریٹائرڈ ملازمین نے سن کوٹہ کے تحت ان کی الاود کو ملازمت نہ دینے اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو جبری طو پر ملازمتوں سے نکالنے کیخلاف پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ریٹائر ملازمین غلام قادر پل، شمشیر شورو اور اقبال چنڑ نے الزام عائد کیا کہ 2018ء میں ڈائریکٹر ایڈمن عبدالستار جتوئی نے غیر قانونی طور پر من پسند بھرتیاں کیں اور ریٹائر ملازمین کے بچوں کو یکسر نظر انداز کردیا، جس کی وجہ سے ہمارے بچے بے روزگار گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے غریب ملازمین کو بلا جواز ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ سن کوٹے پر ہمارے بے روز گار بچوں کو ملازمتیں دی جائیں اور ڈیلی ویجز برطرف کیے گئے ملازمین کو بحال کیا جائے۔