حکومت کا منرل واٹر ایک روپیہ فی لیٹر

467

وزار سائنس اینڈٹیکنالوجی نے حکومتی سطح پر منرل واٹر تیار کرلیا ہے جسے آزمائشی طور پر سرکاری اداروں میں بھیجا جارہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق  پاکستان کی وفاقی حکومت نے پینے کے صاف پانی کے حوالے سے منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اسے جلد متعارف کروادیا جائے گا۔

سرکاری سطح پر تیار ہونے والے منرل واٹر کی قیمت ایک روپیہ فی لیٹر ہے ، منرل واٹر کو آزامائشی بنیادوں پر وزیراعظم سیکریٹریٹ  اور پارلیمنٹ ہاوس میں بھیجا گیا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ جلد از جلد منرل واٹر کو عوام میں متعارف کروا کر اس منصوبے کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔