روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا تسلسل

149

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا تسلسل جاری ہے،بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرمزید10پیسے اور اوپن مارکیٹ میں بھی 10 پیسے سستاہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید 10پیسے کی کی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.55روپے سے گھٹ کر 156.45 روپے اورقیمت فروخت 156.65 روپے سے گھٹ کر156.55روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالر کی قیمت میں بھی10پیسے کی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.20روپے سے گھٹ کر156.10روپے اورقیمت فروخت 156.70 روپے سے گھٹ کر156.60روپے ہو گئی۔ یوروکی قیمت خریدمیں30پیسے اورقیمت فروخت میں80پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید میں 1.75 روپے اور قیمت فروخت میں2.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید171.00روپے سے بڑھ کر 171.30 روپے اورقیمت فروخت172.50روپے سے بڑھ کر173.30روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید 188.00روپے سے بڑھ کر189.75روپے اور قیمت فروخت190.00روپے سے بڑھ کر 192.00 روپے ہوگئی۔