الخدمت فائونڈیشن اور فوجی فرٹیلائزر سونا ویلفیئر کے درمیان معاہدے کی یاداشت پر دستخط

143

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) الخدمت فائونڈیشن اورفوجی فرٹیلائز رسونا ویلفیئر کے درمیان معاہدے کی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کی روح سے الخدمت فائونڈیشن اور ایف ایف سی سونا ویلفیئر باہمی دلچسپی کے امور میں ایک دوسرے کیساتھ تعاون کریں گے۔الخدمت فائونڈیشن اسلام آباد کی طرف سے صدر حامد اطہر ملک نے جبکہ ایف ایف سی سونا ویلفیئر کی طرف سے کمپنی سیکرٹری بریگیڈیئراشفاق احمد (ر) نے معائدے پر دستخط کیے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا ۔ایم او یوکی تقریب سونا ویلفیئر کے آفس میں منعقد ہوئی۔ جس میں دونوں آرگنائزیشنز کے فوکل پرسنز شہزاد سلیم عباسی ( منیجر کارپوریٹ افیئرز) ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل افتخار احمد اور ملیحہ ملک اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے گفتگو میں حامد اطہر ملک نے کہا کہ الخدمت ڈیزاسٹ مینجمنٹ ، کفالت یتامی، صاف پانی، کمیونٹی سروسز، تعلیم ، مائیکروفنانس اور صحت کے پروگراموں میں معاشرے کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے اورخدمت کے پلیٹ فارم پر ہم اور ایف ایف سی مل کر انسانیت کی فلاح کے لیے کام کریں گے۔ایف ایف سی کے چیف ایگزیکٹو اور ایم ڈی لیفٹیننٹ جنرل طارق خان نے کہا کہ ہم الخدمت فائونڈیشن کے شکر گزار ہیںکہ انہوں نے ہمارے ارادے کو تقویت بخشی اور ہم اس موقع پر عہد کرتے ہیں کہ مشترکہ فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے ضرورت مند افراد کی خدمت کے لیے کوشاں رہیں گے۔