ملزم وسیم احمد سابق وزیر رانا مشہود کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا

27

ملزم وسیم احمد سابق وزیر رانا مشہود کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا
لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس میں گرفتار ملزم وسیم احمد نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ملزم سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود اور ڈی جی اسپورٹس بورڈ عثمان انور کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا۔ گزشتہ روز پنجاب
یوتھ فیسٹیول اسکینڈل کیس میںدفعہ 164کے تحت ملزم وسیم احمد نے جوڈیشل مجسٹریٹ کووعدہ معاف گواہ کے طور پر رانا مشہود اور سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان احمد کے خلاف اپنا بیان قلمبند کرادیا۔ ملزم نے کہا کہ یوتھ فیسٹیول میں سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے غیر قانونی ٹھیکے دیے‘ رانا مشہود اور عثمان انور نے قومی خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا‘ ایسی کمپنیز کو ٹھیکے دیے گئے جو رجسٹرڈ ہی نہیں تھیں‘ سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان انور بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔ ملزم کے اعترافی بیان کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
وعدہ معاف گواہ