سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سے مال کی ترسیل مین مشکلات کا سامنا ہے، حیدر آباد ایوان تجارت

311
حیدرآباد: قاسم آباد میں نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث اسکول کے باہر سیوریج کا پانی جمع ہے، جبکہ طلبہ گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں
حیدرآباد: قاسم آباد میں نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث اسکول کے باہر سیوریج کا پانی جمع ہے، جبکہ طلبہ گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں

 

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کی ذیلی کمیٹی برائے صنعتی امور کے چیئر مین محمد اسلم باوانی نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ (سائٹ ) میں سڑکوں کی ٹو ٹ پھوٹ سے صنعتکا روں کو آمد و رفت اور مال کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ ایک ماہ قبل ہونے والی بارشوں اور سیوریج کا پانی آج بھی فتح چوک تاذیل پاک سیمنٹ فیکٹری پر جمع ہے ، کوئی پرسان حال نہیں ، سائٹ انتظامیہ صنعتکاروں کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی۔ حیدرآباد کے صنعتکا ر وفاقی اور صوبائی ٹیکس ادا کرتے ہیں اس کے باوجود سہولیات کی عدم فراہمی صنعتکاروں کی حق تلفی ہے ۔ صنعتی علا قے میں تا حال بارش کے پانی کے نکاس ممکن نہیں ہو سکی ، سائٹ ایریا کے 150سے زائد صنعتی یونٹ کے بیشتر یونٹ کے داخلی راستوں
اور مین شاہراہوں پر بارش اور سیوریج کا پانی جمع ہے ، ورکرز کو آمد و رفت میں مشکلات کے علا وہ صنعتکاروں کو مال کی ترسیل میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صنعتی علا قوں کو ملانے والی مین شاہراہ فتح چوک سے نارا جیل اور ٹنڈو محمد خان رو ڈ پر بارش کا پانی جمع ہے ۔ محکمہ سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ نے شاہراہ سے متصل پختہ ڈرین تعمیر کی ہے جو کہ انڈسٹریز اور مین شاہراہ کے لیول سے بلندی پر ہے ، اس لیے انڈسٹریز میں بھی پانی جمع ہو رہا ہے ۔سائٹ پمپنگ اسٹیشن بند پڑے ہیں ، کروڑوں روپے سے تعمیر ہونے والی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ ڈرین کی تعمیر کی ابتدا ء میں صنعتکا روں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا مگر محکمہ سائٹ نے نظر انداز کردیا ۔ ذوالفقار انڈسٹریز حالی رو ڈ سمیت دیگر انڈسٹریز کے داخلی راستوں پر پانی جمع ہے۔ محمد اسلم باوانی نے ایم ڈی سائٹ سے اپیل کی ہے کہ صنعتی فروغ کے لیے ضروری ہے کہ صنعتی انفرا اسٹرکچر کو فعال کیا جائے ۔
حیدرآباد ایوان تجارت