بدین پریس کلب کے صحافیوں کا تھرپارکر، مٹھی، اسلام کورٹ اور نگرپارکر کا مطالعاتی دورہ

313

بدین (نمائندہ جسارت) بدین پریس کلب کے صحافیوں کا تھرپارکر کے علاقوں مٹھی ا سلام کورٹ اور نگر پارکر تاریخی اور تفریح مقامات کا مطالعاتی دورہ ،بدین پریس کلب کے چالیس رکنی صحافیوں کے وفد نے بدین پریس کلب کے صدر تنویراحمد آرائیں اور سیکرٹری شوکت میمن کی قیادت میں تھرپارکر کے تاریخی اور تفریحی مقامات ماروی کے کنوں گوڈے سر کی پانچ سو سالہ قدیمی تاریخی مسجد، صدیوں پرانہ قدیمی جین مندر، پہاڑوں کے درمیان قدیمی سار ڈھڑیو مندر نگرپارک اسمال ڈیم سمیت دیگر علاقوں کے دورے کے علاوہ نگرپارک کے خوبصورت تفریح پہاڑی سلسلے کے علاوہ مٹھی شہر کے ریگستانی ٹیلہ کے بلند تفریح مقام گڈھی بٹ کا دورہ کیا۔ بدین پریس کلب کے وفد میں سینئر صحافیوں ملک الیاس، مرتضیٰ میمن، عبداللطیف زرگر، عبدالمجید ملاح، محمد علی بلیدی، عمران عباس خواجہ، دودو پنہور، انیس الرحمن میمن، نورحسن سولنگی، ساون خاصخیلی، حمید سومرو، اشفاق میمن، اشرف میمن، حسین سومرو، اختر شاہ، مبارک میرانی، عبدالستار شیخ اور دیگر شامل تھے۔