سید عبدالرشید کی وزیر بلدیات سے ملاقات‘ لیاری کے مسائل پر تبادلہ خیال

288
کراچی: جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید صوبائی وزیرناصرحسین شاہ سے ملاقات کررہے ہیں
کراچی: جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید صوبائی وزیرناصرحسین شاہ سے ملاقات کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رکن سندھ اسمبلی و امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سید عبدالرشید کی صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات،لیاری میں سیوریج اور دیگر مسائل حل کرنے کا مطالبہ ۔ رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے گزشتہ روز سینئر منسٹر و وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ سے لیاری سمیت کراچی کے مسائل پر خصوصی ملاقات کی۔ایم پی اے نے وزیر بلدیات کو لیاری کے علاقوں فوٹو لین چاکیواڑہ، عمر لین ،ٹینری روڈ، لیاری جنرل اسپتال، پھول پتی لین،بہارکالونی، آگرہ تاج،دریاآباد ،لیاقت کالونی ، رانگیواڑہ گل محمد لین کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر بلدیات اور سید عبدالرشید نے لیاری کے سیوریج کے مسائل سڑکوں کی تعمیر، فٹبال اسٹیڈیم کی رینوویشن، پارکس کی تزئین وآرائش،اسٹریٹ لائٹس، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت بلدیاتی پروجیکٹ سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔سید عبدالرشید نے وزیر بلدیات کو لیاری آنے کی دعوت دی ۔وزیر بلدیات نے واٹر اینڈسیوریج بورڈ کی اسکیموں پر عملدرآمد کے لیے ایم ڈی واٹر بورڈ کوخصوصی ہدایت دی جبکہ سڑکوں کی تعمیر، فٹبال اسٹیڈیم کی رینوویشن، پارکس کی تزئین وآرائش، اسٹریٹ لائٹس، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت بلدیاتی پروجیکٹس پر وزیر بلدیات نے متعلقہ محکموں کو ایم پی اے کی درخواست پر عمل درآمد کے لیے موقع پر ہدایات جاری کردیں۔