رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ افراد کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

997

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں 5لاکھ سے زائد رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ افراد کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 ریگولیٹری اتھارٹی جائیداد کی خریدوفروخت کے تمام معاملات دیکھے گی  جبکہ رئیل اسٹیٹ  ایجنٹس کو منصوبوں سے پہلے اتھارٹی سے منظوری لازمی لینا ہو گی۔رئیل اسٹیٹ ریگولیشنز اینڈ ڈویلپمنٹ ایکٹ آرڈیننس کے تحت نافذ کیا جائے گا جبکہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے تنازعات حل کرنے کیلئے اپیلٹ ٹربیونل بھی قائم کیا جائے گا جیسے پلاٹ، مکان اور دیگر جائیداد کی خریدوفروخت کیلئے ایجنٹ کی رجسٹریشن لازمی ہو گی۔

پاکستان بھر میں 5 لاکھ سے زائد افراد رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ ہیں اور اس بنیاد پر حکومت نے بھی اس لئے  ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وزارت ہائوسنگ تمام تر اقدامات کا جائزہ لے رہی ہے اور بہت سے معاملات کو مکمل بھی کیا جا چکا ہے۔

ریگولیٹری  اتھارٹی میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کو پابند کیا جائے گا کہ تمام بزنس کے معاملات اتھارٹی کی منظوری سے کئے جائیں اور جو افراد اس پر عمل درآمد نہیں کریں گے تو ان کی رجسٹریشن ختم کر کے قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔