امریکا اور افغان طالبان میں معاہدہ طے پاگیا

286

پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت افغانستان سے5 امریکی فوجی اڈوں سے 5 ہزار فوجیوں کا انخلا ہوگا اور یہ عمل 135 روز کے اندر مکمل ہوگا۔

افغان نیوز ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں زلمے خلیل زاد نے امریکا اور افغان طالبان میں معاہدے کی تصدیق کردی تاہم ان کا کہنا ہے کہ معاہدے توثیق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے جس کے بعد ہی معاہدے کو حتمی تصور کیا جائے گا۔

زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ ممکنہ معاہدے کے تحت امریکا افغانستان کے 5 فوجی اڈوں سے 135 روز کے اندر 5 ہزار فوجیوں کا انخلا کرے گا۔

زلمے کا کہنا تھا کہ امریکا کبھی نہیں چاہے گا کہ افغانستان میں امارت اسلامی کے نام سے دوبارہ کوئی نظام بنے اور کسی کو بھی یہ اجازت نہیں ہوگی کہ وہ زبردستی ایسا کوئی قدم اٹھائیں

واضح رہےکہ رواں ماہ 22 اگست کو امریکا اور طالبان کے درمیان دوحہ میں مذاکرات کا نواں دور شروع ہوا جو وفود کی سطح پر یکم ستمبر تک جاری رہا تھا۔