ابھی نندن نےاپنی شناخت بدل لی

1056

نئی دہلی: پاکستان کے ہاتھوں رسوا ہونے والےبھارتی پائلٹ  و ونگ کمانڈر ابھی نندن نےاپنی ظاہری شناخت بدل لی۔

رواں سال 27 فروری کو فضائی لڑائی کے بعد پکڑے گئےابھی نندن نےکمان جیسی موچھوں کی جگہ عام سائز کی موچھ رکھ لی جس سے اس کا چہرہ بڑی حد تک تبدیل ہوگیا ۔

بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی ایئر چیف بریندر سنگھ ڈھناؤ نے ریٹائرمنٹ سے قبل پٹھان کوٹ ایئر بیس پر ونگ کمانڈر ابھی نندن کیساتھ مگ 21 طیارے پر اڑان بھری تھی ۔

اس قبل بھارتی ایئر چیف نے کہا کہ ابھی نندن اور ان میں دو باتیں قدر ے مشترک ہیں، دونوں پاکستان کیخلاف لڑچکے ہیں، دونوں جہاز سے محفوظ نکلنے میں کامیاب رہے۔