جرمنی میں نسل پرستوں کی مقبولیت میں اضافہ‘ 2صوبوں میں برتری

123

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں اسلام اور مہاجرین مخالف پارٹی اے ایف ڈی 2 مشرقی ریاستوں کے پارلیمانی انتخابات میں دوسری درجے پر آگئی۔ انتخابی نتائج کے مطابق ریاست سیکسنی میں جماعت کے ووٹوں میں 3گنا اضافہ دیکھنے میں آیا اور وہ چانسلر مرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹس یونین کے بعد دوسری نمبر پر رہی۔ اسی طرح ریاست برانڈن برگ میں اس کی حمایت میں دوگنا اضافہ ہوا اور وہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے بعد دوسرے نمبر پر رہی۔واضح رہے کہ ریاست سیکسنی 30برس سے چانسلر مرکل کی سی ڈی یو پارٹی کا گڑھ رہی ہے جب کہ ریاست برانڈن برگ میں ایس پی ڈی 1990ء سے برسرِ اقتدار رہی ہے۔