ہاکی فیڈریشن، 3ڈائریکٹرز ملازمت سے فارغ، 3روز بعد ہی یوٹرن

121

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن سے کراچی کے 3 ڈائریکٹرز کو ملازمت سے فارغ کرنے کے معاملے پر3 روز بعد ہی یوٹرن لے لیا۔ زرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)سے کراچی کے 3 ڈائریکٹرز کو ملازمت سے فارغ کرنے کا معاملہ نیا موڑ اختیار کر گیا، ہاکی فیڈریشن نے 3 روز کے اندرر ہی یوٹرن لے لیا۔فیڈریشن کی طرف سے تینوں ڈائریکٹرز کو نوکری سے نکالے گئے احکامات سنائے گئے، میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد تینوں ڈائریکٹرز کو دوبارہ نوکری پر بحال کر دیا گیا۔اولمپین افتخار سید کا کہنا تھا کہ نہ نوکری سے نکالنے کی وجہ بتائی گئی اور نہ ہی بحال کرنے کی، ڈائریکٹر پروجیکٹ سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کام جاری رکھنے کا کہا ہے۔