جنرل ٹائرز کے منافع میں 83فیصد کی کمی

106

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گذشتہ مالی سال 2018-19 کے دوران جنرل ٹائرز کے بعداز ٹیکس منافع میں 83 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔پاکستا ن ا سٹاک ایکسچینج اور پاما کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا جون 2018-19 کے لیے کمپنی نے 122.88 ملین روپے کا خالص منافع کمایا ہے جبکہ 2017-18 کے دوران جنرل ٹائرز کو 715.55 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ 2018-19 کے دوران جنرل ٹائر کے بعداز ٹیکس منافع میں 592.67 ملین روپے یعنی 83 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔