ن لیگ منارٹی ونگ کے صوبائی عہدے داروں کے نام کااعلان

140

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ سندھ کے صدر رکن قومی اسمبلی کھیئل داس کوہستانی ، جنرل سیکر ٹری مہیش کمار تلریجا اور سینئر نائب صدر سلیم انجم نے صوبائی اور ڈویژنل عہدیدرارن کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے ن لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔ نئے عہدیداروں میں ڈاکٹر وشن داس سینئر نائب صدر جبکہ نائب صدور میں مجید بھٹی،اختر بھٹی، ویشال پلیانی ، چیتھن مل بھیل،جئے کمار کوہستانی،جاوید سردار شامل ہیں۔