دنیا کے پہلے روبوٹ پائلٹ کو لائسنس مل گیا

513

دنیا کے پہلے روبوٹ پائلٹ کو پرواز کے لیے لائسنس مل گیا۔

یہ کوئی سافٹ ویئر نہیں ہے بلکہ ایک باقاعدہ روبوٹ ہے جو روبوٹ آٹو پائلٹ کی طرح ہے۔ اس کا پورا نام ’روبو پائلٹ ان مینڈ ایئرکرافٹ کنورژن سسٹم‘ ہے جو باقاعدہ اپنی مصنوعی ٹانگوں سے ہوائی جہاز کا پیڈل دباتا ہے اور ہاتھوں سے اس کی اسٹک قابو کرتا ہے۔ اپنے کمپیوٹرائزڈ بصری سسٹم سے وہ طیارے میں لگے ڈائل، میٹراوردیگراشیا کو دیکھتا ہے اور انہیں سمجھتا ہے۔

یہ روبوٹ طیارے کو ٹیک آف کراتا ہے، فلائٹ منصوبے (پلان) کے مطابق سفر طے کرتا ہے اور کسی انسانی مدد کے بغیر طیارے کو بحفاظت زمین پر اتارسکتا ہے۔ اس کے لیے انسانی پائلٹ کی نشت کو نکال کر اس پر پورا روبوٹ رکھا گیا ہے۔