پی سی بی کا مصباح الحق کو ہیڈ اور وقار یونس کو بولنگ کوچ بنانے کا فیصلہ

567

ذرائع کے مطابق مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانے پر اصولی طور پر اتفاق ہو چکا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے تشکیل دیے جانے والے پانچ رکنی پینل نے مصباح الحق، محسن خان اور ڈین جونز کے بعد جوہان بوتھا کا انٹرویو بھی کیا تھا لیکن ان کا کیس کمزور نظر آرہا ہے، بولنگ کوچ کے لیے وقاریونس مضبوط امیدوار ہیں، مصباح کی موجودگی میں کسی مہنگے بیٹنگ کوچ کا تقرر کرنے کے بجائے مصباح کی معاونت کے لیے مقامی کوچز پر انحصار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مصباح الحق نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہیڈکوچ کو ہی چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں دینے سے مسائل میں کمی آ سکتی ہے، سابق کپتان کو چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں بھی دی جاسکتی ہیں، سلیکشن کمیٹی کے بجائے صوبائی ٹیموں کے سلیکٹرز کی معاونت سے ٹیلنٹ تلاش کرکے قومی ٹیموں کے لیے پول تیار کرنے کی حکمت عملی اپنانے پر بھی غور ہورہا ہے۔