بارسلونا کے انسو فاتی اسپینش لالیگا میں گول کرنے والے تیسرے کم عمر کھلاڑی بن گئے

170

میڈرڈ (جسارت نیوز) بارسلونا کے انسوفاتی اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں گول کرنے والے تیسرے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے اوساسونا کے خلاف میچ میں گول کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، انہوں نے 16 برس اور 304 دنوں کی عمر میں گول کر کے تیسرے کم عمر کھلاڑی ہونے کا اعزاز پایا۔ لالیگا کی تاریخ میں کم عمری میں گول کرنے کا اعزاز سابق کھلاڑی فیبرس اولنگا کو حاصل ہے ۔