مختصر خبریں

193

KPT کے ریفرنڈم میں متحدہ ورکرز فرنٹ نے 4 سال سے برسراقتدار یونین کو شکست دے دی ہے۔ مزدور رہنما کرامت علی سخت علیل ہیں۔ پیکسار کے مزدور رہنما کامران علی لیما کے بھائی فرحان علی لیما اور فیضان علی لیما کی شادی خانہ آبادی گزشتہ دنوں ہوئی۔ مزدور رہنما ناصر منصور غیر ملکی دورے پر ہیں۔ مزدور رہنما شاہد ایوب زخمی ہوگئے ہیں۔ سیسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم صدیقی مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کوہ نور سوپ سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے تقریب 31 اگست کو منعقد ہوئی۔ سنوفی کے رہنما شاہ محمد شاہ کی والدہ زیر علاج رہنے کے بعد گھر آگئی ہیں۔ سنوفی کے محنت سید فدا حسین شاہ، انیس فاطمہ اور عبدالقادر حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرکے آگئے ہیں۔ NILAT کا تین روزہ تربیتی پروگرام کل شروع ہوگا۔سینئر مزدور رہنما رائو منظور کی اہلیہ کا چہلم 5 ستمبر کو ان کے گھر پر ہوگا۔IUF رہنما قمر الحسن آسٹریلیا کے نجی دورے سے واپس آگئے ہیں۔

پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کونسل قائم
محکمہ محنت سندھ نے پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کونسل قائم کردی ہے۔ جس کے چیئرمین سیکرٹری لیبر سندھ ہوں گے۔

بی ایم کٹی کی وفات پر اظہار تعزیت
مزرور رہنما اور کئی کتابوں کے مصنف بی ایم کٹی کراچی میں انتقال کر گے۔ متحدہ لیبر فیڈریشن اور پاکستان مزدور محاذ کے رہنمائوں الطاف حسین بلوچ، محمد یعقوب، محمد اکبر، شوکت علی چودھری، محمد اقبال ظفر، حنیف رامے، چودھری محمد اشرف، فضل واحد اور نذیر شہزاد نے بی ایم کٹی کی وفات پر اپنے دکھ اور غم کا اظہار کرتے کہا کہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی محنت کشوں کے حقوق حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کی اور اس جدوجہد کے نتیجہ میں ان کو قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کرنا پڑیں لیکن کوئی بھی سختی ان کو ان کی جدوجہد سے روک نہ سکی۔ محنت کشوں کے حلقوں میں ان کو ایک استاد کا درجہ حاصل تھا۔ ان کی وفات سے محنت کش ایک استاد اور اپنے بہترین ساتھی سے محروم ہو گئے ہیں۔

سائٹ کمیٹی کی میٹنگ بے نتیجہ
محکمہ محنت سندھ سائٹ کی سہ فریقی لیبر اسٹینڈنگ کمیٹی کی دوسری میٹنگ جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر ویسٹ کے دفتر میں 27 اگست کو ہوئی۔ جس میں صرف مزدوروں کے نمائندے بخت زمین اور ریاض عباسی شریک ہوئے۔ میٹنگ میں سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ، سیسی اور ایمپلائر کے نمائندے شریک نہیں ہوئے۔ اس موقع پر بخت زمین نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ محنت سہ فریقی کمیٹی کو فعال کرنے کے لیے ممبران کی حاضری کو یقینی بنائے۔

اسلام الدین کی ملاقاتیں
سنگر پاکستان کے مزدور رہنما اسلام الدین نے گزشتہ دنوں ہیلکس فارما کے رہنما بخت زمین، BSN میڈیکل کے رہنما ظاہر شاہ، گل بخت شاہ اور شکیل احمد، سائٹ لیبر فورم کے رہنما گل بدین اور فتح علی کیمیکل کے رہنما حضرت امین اور بشیر تنولی سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے مزدور مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صحافی قاضی سراج بھی موجود تھے۔

جسارت کی مزدور خدمات کا اعتراف
روزنامہ جسارت کراچی جنوری 1991ء سے صفحہ محنت باقاعدگی سے ہر پیر کو شائع کررہا ہے۔ جسارت پاکستان میں واحد اخبار ہے جو محنت کشوں کی آواز اور سرگرمیاں بلا امتیاز شائع کرتا ہے۔ صفحہ محنت ٹریڈ یونین کے کارکنان ہر پیر کو بے چینی سے اس کا انتظار کرتے ہیں۔ صفحہ محنت میں محنت کشوں کے اہم معاملات اور قانونی پہلوئوں کو اُجاگر کرتے ہیں۔ خاص طور پر EOBI کے پنشنرز کے بارے میں مسائل اور پنشنرز میں اضافہ اور مطالبے کو بھی بلا امتیاز شائع کیا جاتا ہے۔ EOBIپنشنرز اینڈ ورک مین ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کی طرف سے جسارت کی انتظامیہ کو صفحہ محنت مسلسل اشاعت کے 28 سال پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
مرسلہ:قاضی عبدالجبار،EOBI اینڈ ورک مین ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کراچی

لیبر کورٹ نمبر 5 کا فیصلہ
سندھ لیبر کورٹ نمبر 5 کے جج ابرار حسین ایف میمن نے محمد نسیم وغیرہ بنام عمر منرل کے کیس میں درخواست گزاروں کی درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے 50 فی صد بقایا جات کے ساتھ درخواست گزاروں کو نوکری پر بحالی کا حکم صادر فرمایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست گزاروں پر کچھ الزام عائد کیے تھے، عمر منرل کی انتظامیہ نے لیکن کوئی انضباتی کارروائی نہیں کی اور بغیر کسی شوکاز، انکوائری کے نکال دیا تھا۔ عدالت نے عمر منرل کے اس عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے درخواست گزاروں پر نوکری پر بحال اور 50 فی صد بقایا جات ادا کرنے کا حکم صادر فرمایا ہے۔ مزدوروں کی نمائندگی ارشد محمود ایڈووکیٹ نے کی۔

FES اور ویبکوپ کا پروگرام
FES اور ویبکوپ کے زیر اہتمام بین الصوبائی اداروں پر وفاقی لیبر قوانین کے اطلاق کے موضوع پر 31 اگست کو پروگرام منعقد ہوا۔ اس موقع پر FES کے سینئر پروگرام آفیسر عبدالقادر، ویبکوپ (WEBCOP) کے رہنما احسان اللہ خان اور عبیدالرحمن عثمانی، مزدور رہنما ظہور اعوان، قموس گل خٹک، رانا محمود علی خان، حبیب الدین جنیدی، شفیق غوری، لیاقت علی ساہی، فرحت پروین، نظر علی، رفیع اللہ ایڈووکیٹ، چودھری اشرف ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا۔
(پروگرام کی تفصیلی رپورٹ آئندہ ملاحظہ کیجیے۔)