کشمیر کے بغیر پاکستان مکمل  نہیں‘پاکستان اسٹیل

306

کراچی(پ ر) پاکستان اسٹیل انتظامیہ و ملازمین نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجینئر عاشق علی کی قیادت میں وزیر اعظم پاکستان کی اپیل پرمقبوضہ کشمیرکے مظلوم مسلمانو ں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بھارتی مظالم و درندگی کے خلاف احتجاج ونعرہ بازی کر کے پیغام دیا کہ پورا پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑاہے۔اس موقع پر پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرکے ہمراہ پاکستان اسٹیل کے سینئر افسران اور بڑی تعداد میں محنت کش و دیگر افسران بھی موجود تھے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجینئر عاشق علی نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کے بغیر پاکستان مکمل نہیں،بھارت مقبوضہ کشمیر میں کئی عشروں سے بندوق کی نوک پر اپنا غاصبانہ قبضہ جمائے ہوئے ہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ہے۔