خادم حسین رضوی اشتہاری قرار، عدالت کا جائیداد قرق کرنے کا حکم

2288

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خادم حسین رضوی کو شرانگیز تقریر کرنے پر اشتہاری قراردیتے ہوئے ان کی جائیداد قرق کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شہزاد حسین نے تھانہ منصور آباد کے شرانگیز تقریر کے 2 سال پرانے مقدمے میں خادم حسین رضوی کو اشتہاری قراردیا۔

تھانہ منصور آباد پولیس 19 ستمبر کو مقدمے کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرے گی۔