پاک فوج جنگ لڑنے والی ثابت قدم فوج ہے، آرمی چیف

219
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور کور کے دورے کے موقع پرافسران سے خطاب کررہے ہیں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور کور کے دورے کے موقع پرافسران سے خطاب کررہے ہیں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور اور پاکستان رینجرزپنجاب ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو سرحدی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور اور پاکستان رینجرزپنجاب ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو سرحدی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مجھے اپنے افسران اور سپاہیوں پر فخر ہے۔ پاک فوج ثابت قدم ہے۔پاک فوج کے افسران اور اہلکار قوم کی توقعات پر پورا اترے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی آپریشن نے پاک فوج کو بہترین حربی طاقت اور جنگ لڑنے والی فوج بنا دیا ہے۔ پاک فوج دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ کرسخت جان فوج بن گئی ہے۔واضح رہے پاک بھارت کشیدگی کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے جوانوں کے حوصلے بلند کرنے کیلیے کورہیڈکوارٹرز، اسٹرائیک کورفارمیشن کے دورے کررہے ہیں۔
آرمی چیف