فواد چودھری کی بطور رکن قومی اسمبلی  اہلیت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

128

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری کی بطور رکن قومی اسمبلی اہلیت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ درخواست میں فواد چودھری، الیکشن کمیشن، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ سمیع اللہ ابراہیم نے وکیل راجا رضوان
عباسی کے ذریعے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ فواد چودھری نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے، الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دی گئیں۔ فواد چودھری آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتے، 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے، مراعات واپس لی جائیں، ان کیخلاف کریمنل مقدمہ درج کیا جائے۔