چین میں کتنے طلباء آن لائن تعلیم حاصل کررہے ہیں؟

457

حکام کا کہنا ہے کہ چین میں آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور رواں سال میں آن لائن تعلیم حاصل کرنے والوں کی تعداد 232ملین تک پہنچ گئی ہے،جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں  زیادہ ہے۔

چائنہ انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق 27.2فیصد افراد انٹرنیٹ کے ذریعے تعلیم حاصل کررہے ہیں،رپورٹ کے مطابق آن لائن تعلیم کے ذریعے دیہاتوں  میں تعلیم پہنچ رہی جبکہ دیہی سکولوں  میں  وسائل کی کمی جیسے مسائل پر بھی قابو پایا جارہا ہے،رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں 61.2فیصد افراد  انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں۔