کانگو میں ایبولا وائرس سے ہلاکتیں 2 ہزار تک پہنچ گئیں

43

کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک کانگو میں ایبولا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار تک جا پہنچی۔ کانگو کے محکمہ صحت نے 2 ہزار ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ادھر عالمی ادارہ صحت نے کانگو میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کو دنیا کا پیچیدہ ترین انسانی بحران قرار دے دیا ہے۔ کانگو حکام کے مطابق ملک کے مشرقی حصے میں وائرس کا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے، جس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔