پی ایم ای ایکس کموڈٹی  انڈیکس 4,170 کی سطح پر بند

108

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میںگزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,170 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس / فاریکس کے 9.391 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 10,223 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 4.894 بلین روپے تھی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.106 بلین روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 772.157 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 754.069 ملین روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 610.800 ملین روپے رہی۔