حیدر عسکری کی ٹارگٹ کلنگ امن خراب کرنے کی سازش ہے، مصطفی کمال

26

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے گلشن اقبال میں ڈاکٹر سید حیدر عسکری کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو شہر سمیت ملک بھر کا امن خراب کرنے کی مذموم سازش قرار دیا ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میںانہوں نے کہاکہ محرم الحرام کی آمد سے عین پہلے جبکہ پورا ملک کشمیر پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خلاف یک جان اور ہم آواز ہے۔