سندھ پولیس مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے،آئی جی سندھ

87

کراچی : سینٹرل پولیس آفس کراچی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے 5 منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

سینٹرل پولیس آفس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام  نے کہا کہ سندھ پولیس مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔

آئی جی سندھ نے پولیس حکام کو ہدایات جاری کیں کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ان سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے سندھ بھر میں نکالی جانیوالی ریلیوں کے حفاظتی اقدامات کو متعلقہ تھانہ جات کی سطح پر غیرمعمولی بنایا جائے۔