ہندوستان کی فسطائیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، صدر آزاد کشمیر

415

اسلام آباد:آزاد کشمیر ہاوس میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سےصدر سردار مسعود کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی حالیہ اقدامات کے خلاف آج پوری پاکستانی قوم سراپا احتجاج ہے۔

آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود نے کہا کہ آج پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کررہے ییں، پاکستانی اور کشمیری عوام نے ہندوستان کے اقدامات کو مسترد کردیا ہے۔ ہم ہندوستان کی فسطائیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

سردار مسعود خان نے بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم خون کے آخری قطرے بہنے تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔