پاکستان آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، عمران خان

499

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ اگر دنیا کشمیریوں کیلیے نہیں کھڑی ہوگی تو اس کے اثرات تمام دنیا پر پڑیں گے۔

کشمیری اس وقت بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، آج ہم سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، آر ایس ایس کا نظریہ صرف مسلمانوں کیلیے نہیں  دیگر مذاہب کیلیےبھی برا ہے۔ کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر کشمیریوں کی جنگ لڑوں گا، آر ایس ایس کا نظریہ بھی جرمن نازی ازم کی طرح ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ ہے کہ ہندو ہی سب سے زیادہ برتر ہیں، آر ایس ایس بھی دیگر مذاہب کو برابری کا حق نہیں دیتا، آر ایس ایس  اور بی جے پی کی بنیاد مسلمانوں کے خلاف نفرت ہے، مودی کو سمجھنے کے لیے آر ایس ایس کا نظریہ سمجھنا ہوگا۔

وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے   پاکستان  آخری دم تک ساتھ کھڑا ہے ،آج یہ پیغام دنیا میں جائے گا جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی ہم ساتھ کھڑے ہیں۔

کس قسم کا ظلم ہوا ہوگا کہ مودی اپنی اپوزیشن کو بھی کشمیر جانے نہیں دے رہا ، مودی نے کشمیر کو بند کیا ہوا ہے ،وہاں میڈیا کو جانے نہیں دیا جارہا، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف دنیا میں مہم چلائیں گے۔

تمام ممالک کو کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ سے زائد کشمیری چار ہفتوں سے کرفیو کا شکار ہیں۔