مقبوضہ کشمیر: پابندیوں اور کرفیو کا 26 واں روز

283

سرینگر: جنت نظیر وادی پر قابض فوج کی جبری پابندیوں کا 26 واں روز ،کشمیریوں نے آج کرفیو اور پابندیاں توڑ کر باہر نکلنے کا اعلان کردیا۔

مقبوضہ وادی میں تمام کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، سڑکوں پر سے ٹرانسپورٹ غائب ہے، طالبعلم سکول سے غیر حاضر ہیں۔

 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرفیو اور پابندیوں کے باجود آج نماز جمعہ کے بعد کشمیری مظاہروں کے لیے باہر نکلیں گے اور  بھارتی فوج کے خلاف زبردست احتجاج کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں بارا مولا میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ 5 اگست سے اب تک 500 چھوٹے بڑے مظاہرے ہوچکے ہیں۔ بھارتی فوج کی فائرنگ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ سے سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے، حکومتی اہلکار کے مطابق اب تک 36 افراد پیلٹ گن سے زخمی ہوئے ہیں۔