کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ

375

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا۔

واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملازمین نے شاہراہ فیصل پر واٹر بورڈ کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا، مظاہرہ کی صدارت ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے کی جس میں واٹر بورڈ کے ہزاروں ملازمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور اس پر ظلم برداشت نہیں کریں گے،کشمیریوں کے ساتھ ہمارے دل دھڑکتے ہیں، پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ان پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتی ہے۔