کشمیریوں سے اظہار یکجہتی :فواد چوہدری نے بھی عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کردی

361

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کے اظہار یکجہتی سے پوری دینا کو پیغام جائے گا کہ پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کے اظہار یکجہتی اور پُر امن احتجاج سے مسئلہ کشمیر دینا میں اجاگر ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اظہار یکجہتی میں بھرپورشرکت کریں تاکہ دنیا کو واضح پیغام جاسکے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپیل کی تھی کہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے عوام گھروں سے نکلیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کے حکم پر آج ملک بھر میں دوپہر12 سے ساڑے 12 بجے تک سڑکوں پر ٹریفک روک دیا جائے گا۔

فواد چوہدری کا کہا ہےکہ ہمیں دنیا کو وہ بتانا اور دکھانا ہے جو مقبوضہ کشمیر میں ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر انسانی حقوق کا معاملہ ہےاس لیے مقبوضہ وادی سے فوراً کرفیو ہٹا کر کشمیری عوام کو ان کے حقوق دیے جائیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جدوجہد ایک دو دن کی بات نہیں ہوتی بلکہ مستقل عمل ہے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن بھارت میں ایک ایسی فلاسفی ہے جو نازی ازم سے متاثر ہے۔