کشمیر کیلیے آدھے گھنٹے خاموش کھڑے رہنا قوم کو بے وقوف بنانا ہے ،معراج الہدیٰ

238
حیدرآباد:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطا ب کررہے ہیں، عبدالوحید قریشی اور حافظ طاہر مجید بھی موجو دہیں
حیدرآباد:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطا ب کررہے ہیں، عبدالوحید قریشی اور حافظ طاہر مجید بھی موجو دہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور کشمیریوں پر بھارت کے بدترین مظالم کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس کی قیادت جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ضلعی ناظمہ رخسانہ تنویر اور نائب ضلعی ناظمہ سائرہ خلیق کررہی تھیں۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستام ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے اسپتال قبرستان بنے ہوئے ہیں اقوام متحدہ سوئی ہوئی ہے۔کشمیر میں نریندر مودی کے مظالم پر ہٹلر بھی شرمندہ ہوگا۔ نہرو نے آرٹیکل 370کو اپنے آئین میں شامل کیا جس کے مطابق کوئی بھارتی کشمیر میں جائداد خرید سکتا ہے نہ شہریت و ملازمت اختیار کرسکتا تھا۔اسے نریندر مودی نے ختم کردیا اور کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کرڈالی ہے انسانیت سسک سسک کر مررہی ہے مگر دنیا کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی،80 سالہ بوڑھا سید علی گیلانی بھارت کے خلاف کھڑا ہے۔ بھارت میں مسلمان،سکھ عیسائی,دلتوں سمیت دیگر برادری کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔مظفر وانی جیسے نوجوان بھارت کے خلاف کھڑے ہیں،آدھے گھنٹے خاموش کھڑے کرنا قوم کو بیوقوف بنانا ہے،جماعت اسلامی کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے،اسلام آباد میں ملین مارچ ہوااب اتوار کو کراچی میگا ملین مارچ ہوگا۔بزدل حکمران کشمیر کا سودا کرنے سے پہلے سوچ لینا قوم برداشت نہیں کرے گی،کشمیر کا سودا،پھر اسرائیل کو تسلیم کرنا اور قادیانیت کو تسلیم کرنا ان کا ایجنڈا ہے۔جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالوحید قریشی نے کہا کہ کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا کشمیر جلد پاکستان بنے گا۔آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں وہ بھارت کے خلاف قدم اٹھائیں ہم ساتھ دیں گے۔اب غزوہء ہند ہوگا کشمیر و ہند فتح کرکے بیت المقدس کا رخ کریں گے اور فتح ان شا اللہ ہماری ہی ہوگی۔ امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہرمجید نے کہا کہ ہمارے حکمران کشمیر کا کھاتے ہیں اور بھارت و امریکا کا گاتے ہیں۔وزیراعظم کون سی ڈیل امریکا سے کرکے آئے ہیں جو بھارت کے خلاف ایکشن نہیں لے رہے،محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ جیسے لوگ بھی بھارت کے خلاف ہوگئے ہیں اور آزادی مانگ رہے ہیں۔حکمران صرف بارڈر کھول دیں سری نگر ہمارا ہے بھارت نے نوشتہ دیوار نہیں پڑھا تو سری نگر کے ساتھ ساتھ دہلی کے لال قلعے پر سبز پرچم لہرا دیں گے۔مظاہرے سے جماعت اسلامی یوتھ ونگ سندھ کے جنرل سیکرٹری ظہیرالدین شیخ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔مظاہرے میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت اور بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف نعرے لگاتی رہیں ۔
معراج الہدیٰ صدیقی