حیدرآباد میں بارش کی تباہ کاریاں ،ٹرانسفارمر پھٹ پڑا،درخت کھمبے گر گئے

1234
حیدرآباد: تیز ہوائوں اور بارش کے باعث ٹرانفارمر، بجلی کا پول اور درخت گرے ہوئے ہیں جبکہ رہائشی علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے
حیدرآباد: تیز ہوائوں اور بارش کے باعث ٹرانفارمر، بجلی کا پول اور درخت گرے ہوئے ہیں جبکہ رہائشی علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآبادمیں بدھ کی رات شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے باعث شہری زندگی مفلوج ہوگئی جبکہ بدھ کے روز لطیف آباد یونٹ نمبر8,9,5,2,،آٹو بھان روڈ ‘صدر کینٹ‘ وادھوا ‘ کوٹری روڈ سمیت کئی مقامات پر درخت گرنے اوربجلی کے پول گرنے اور تار ٹوٹنے کے واقعات کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی رات بھر بحال نہ ہوسکی جبکہ گاڑی کھاتہ‘ کھوکھر محلہ‘ قاسم آباد‘ حسین آباد‘ وحدت کالونی سمیت کئی علاقوںمیں بجلی نے آنکھ مچولی جاری رکھی۔ مبارک مسجد یونٹ نمبر8کے ساتھ لگا ہوا قدیم درخت گرنے سے 3موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئیں جبکہ بارش کے باعث شہر کی اہم ترین شاہراہوں‘ فقیر کا پڑ‘سٹی کالج روڈ‘ پھلیلی‘ پریٹ آباد‘ گئوشالہ اسٹیشن روڈ‘ پریس کلب روڈ‘ سخی پیر لیاقت کالونی‘ لطیف آباد یونٹ نمبر6,7,8,11,12‘ مہر علی سوسائٹی‘ وحدت کالونی‘ اولڈ وحدت کالونی‘ مکرانی پاڑہ‘ حالی روڈ‘ امریکن کوارٹر‘ ریلوے کوارٹرز‘گلشن خیر محمد یونٹ نمبر2کے علاقوں میں پانی جمع ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے۔ واسا اور حیسکو کی جانب سے ایک مرتبہ پھر نااہلی کا مظاہرہ کیا گیا پانی کی عدم نکاسی کے حوالے سے واسا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کے باعث پانی نکاسی کے عمل میں تعطل ہے جبکہ شہر میں گندگی جو کہ گزشتہ بارشوں سے ہٹائی نہیں گئی تھی وہ واسا حکام کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔دوسری جانب لطیف آباد کے گو ٹھ جان محمد رند نے گزشتہ رات ہو نے والی طو فانی با رش کے دوران گو ٹھ کا ٹر انسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹر انسفارمر کو آگ لگ گئی اور 24گھنٹے گزر جا نے کے با وجود گو ٹھ کی بجلی بحا ل نہ ہوسکی۔ شکایات پر کان نہ دھرنے کیخلاف گوٹھ کے مکینوںنے حیسکو انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حیسکو کے متعلقہ افسران کو شکایات کی ہیں لیکن24گھنٹے گز ر جا نے کے با وجود حیسکو کا عملہ نہیں پہنچا اور گو ٹھ کے مکین تا حا ل بجلی سے محر وم ہیں ۔مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ فوری طو رپر گو ٹھ میں نیا ٹر انسفارمر نصب کرکے بجلی بحا ل کی جا ئے ۔
حیدرآباد/بارشیں