قوم کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے آج باہر نکلے ،عمران خان

201
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ایشیائی ترقیاتی بینک کا وفد ملاقات کررہاہے
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ایشیائی ترقیاتی بینک کا وفد ملاقات کررہاہے

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قوم آج جمعہ کو باہر نکلے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قوم دن 12 سے ساڑھے 12بجے تک تمام کام چھوڑ کر کشمیریوں کے لیے سڑکوں پر آئے اوراظہار یکجہتی کرے، کشمیری عوام کو پیغام دیں کہ پورا پاکستان ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور معصوم کشمیری عوام کا قتل پاکستان کو قابل قبول نہیں ہے، بچوں اور خواتین کا بھی بھارتی فوج کے ہاتھوں قتل عام مودی حکومت کی نسل کشی کا ایجنڈا ہے،کشمیر میں بھارتی اقدام جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم مقبوضہ کشمیر میں 24 دن سے جاری غیر انسانی کرفیو اور فاشسٹ ظلم پراحتجاج کرے۔علاوہ ازیں وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٖٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آج جمعہ کے دن 12بجے سے ساڑھے 12بجے تک پورا ملک ساکت ہو جائے گا، ملک بھر میں تمام ٹریفک روک دی جائے گی جبکہ ٹریفک سگنل آدھے گھنٹے کے لیے سرخ رہیں گے ۔ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آدھے گھنٹے کے دوران
پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے پڑھے جائیں گے۔
عمران خان