چین کا یومِ آزادی پر تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ کرانے کا اعلان

268

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے 70 ویں یومِ آزادی پر بڑی فوجی پریڈ کا انعقاد کرے گا جس میں جدید ترین ہتھیاروں کی نمایش بھی کی جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بیجنگ میں یکم اکتوبر کو ہونے والی فوجی اور سویلین پریڈ چین کی تاریخ کی سب سے بڑی پریڈ ہوگی۔ چینی عسکری حکام کے مطابق پریڈ کا مقصد کسی ملک کو کوئی خاص پیغام دینا نہیں، فوج عالمی امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔ پریڈ میں پہلی بار جدید ہتھیار بھی نمایش کیلیے پیش کیے جائیں گے۔