پاکستان کا بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ ،متعدد جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے

1005
راولپنڈی : تجربے سے قبل سائنسدانوں اور فوجی افسران کا بیلسٹک میزائل غزنوی کے ساتھ گروپ فوٹو ۔ چھوٹی تصویر میں میزائل ہدف کی جانب بڑھ رہا ہے
راولپنڈی : تجربے سے قبل سائنسدانوں اور فوجی افسران کا بیلسٹک میزائل غزنوی کے ساتھ گروپ فوٹو ۔ چھوٹی تصویر میں میزائل ہدف کی جانب بڑھ رہا ہے

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان نے زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔میزائل غزنوی متعدد جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان نے 2 میزائل تجربے کیے ہیں پاکستان نے تباہ کن کروز میزائل کا تجربہ کرکے بھارت کے ہوش اڑا دیے۔ پاکستان نیوی کی جانب سے سمندری حدود میں اینٹی شپ ’’حربہ‘‘نیول کروز میزائل کا تجربہ کیا گیا جو سطح سے سطح تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جس کے بعد پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے دی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ غزنوی میزائل کا رات کے وقت کامیاب تجربہ کیا گیا۔غزنوی میزائل 290کلومیٹر تک مختلف نوعیت کے وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم اور صدرِ مملکت نے ٹیم کی کامیابی کو سراہا اور قوم کو مبارکباد دی پاکستان نے تباہ کن کروز میزائل کا تجربہ کرکے بھارت کے ہوش اڑا دیے، عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی کی جانب سے سمندری حدود میں اینٹی شپ ’’حربہ‘‘ نیول کروز میزائل کا تجربہ کیا گیا جو سطح سے سطح تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔عسکری ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ پاک فضائیہ اور بری فوج کی طرح پاکستان کی بحریہ بھی بھارت کے کس بھی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ اور دشمن کو پیغام بھی بھیج دیا گیا ہے۔ پاکستان نیوی نے گزشتہ دنوں سمندری حدود میں جدید کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔پاکستان نیوی کی جانب سے سمندری حدود میں اینٹی شپ ’’حربہ‘‘نیول کروز میزائل کا تجربہ کیا گیا۔ نیول کروز میزائل کا تجربہ پی این ایس عظمت سے کیا گیا۔