عدالت کا سلمان شہباز کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

113

احتساب عدالت نے شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں سلمان شہباز کی جائیداد قرقی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی،نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان نے دلائل دیئے اور کہا منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو بار بار طلبی کے نوٹس جاری کیے، سلمان شہباز نے نیب انویسٹی گیشن جوائن نہیں کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے۔

جج امیر محمد خان نے نیب پراسیکیوٹر کی درخواست پر سلمان شہباز کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔۔عدالت نے سلمان شہباز کی جائیدادیں ضبط کرکے ایک ماہ میں رپورٹ دی جائے۔