ایمانداری اور سچائی انسان کو باوقار بناتی ہے،ڈاکٹر شاہد رفیق

432
حیدرآباد: الخدمت فائونڈیشن کے شعبہ کفالت یتامیٰ کے زیراہتمام تقریب سے اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کے نائب صدر ڈاکٹر شاہد رفیق ضلعی صدر الخدمت فائونڈیشن ڈاکٹر سیف الرحمن، اصغر علی خان، سلیم خان ودیگر خطاب کررہے ہیں
حیدرآباد: الخدمت فائونڈیشن کے شعبہ کفالت یتامیٰ کے زیراہتمام تقریب سے اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کے نائب صدر ڈاکٹر شاہد رفیق ضلعی صدر الخدمت فائونڈیشن ڈاکٹر سیف الرحمن، اصغر علی خان، سلیم خان ودیگر خطاب کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد کے شعبہ کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت جشن آزادی کے حوالے سے تاج پیلس لطیف آباد میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب میں طلبہ و طالبات نے ملی نغمے پیش کیے،تقریری مقابلے میں حصہ لیا اور ٹیبلو پیش کیے گئے ۔ تقریب میں مہمان خصوصی اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کے نائب صدر ڈاکٹر شاہد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری اور سچائی انسان کو باوقار بناتی ہیں،ایمانداری اعلیٰ کردار کا ایک ایسا پہلو ہے جس میں بھروسہ، سچائی ، ذمے داری، اخلاص ، وفاداری جیسی صفات پائی جاتی ہوں ایسا شخص جھوٹ ، بے حیائی ، دھوکا دہی سے بچتاہو، ان سب باتوں کے بڑے مفہوم ہیں ، یہ صفات بچوں اور بڑوں میں جب ہی پیدا ہوتی ہیں جب قرآن کریم اور اصلاحی و معلوماتی کتب کا باقاعدگی سے مطالعہ کریں، اچھے لوگوں کی  صحبت اختیار کریں ۔ صدرالخدمت فائونڈیشن حیدرآباد ڈاکٹرسیف الرحمن نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن کے ذریعے خدمت کاعظیم بیڑہ اٹھارکھاہے ہماری تقلیدمیںمتعددرفاہی اداروں قائم ہوئے ہیں جنہوں نے جماعت اسلامی اورالخدمت فائونڈیشن سے بہت کچھ سیکھا یہی ہمارے لیے اجروثواب کاباعث ہے ۔ الخدمت اللہ کی رضا کیلیے یتامیٰ کی امدادکررہی ہے ۔مخیرحضرات سے وسائل جمع کرنااور انہیں ضرورت مندوں تک کامیابی سے پہنچایاجارہاہے ہم نے کارِخیرکے انفرادی کاموں کواجتماعی شکل دی ہے جس کے اثرات واضح ہیں خدمت خلق کے کاموں میں مقابلہ دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔ تقریب میں ملی نغموں اور تقاریری مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری الخدمت فائونڈیشن حیدرآباد اصغر علی خان یوسف زئی، سابق صدر رائو مسعود علی خان ، محمدسلیم خان ، انچارج الخدمت کفالت یتامیٰ پروگرام حیدآباد طحہٰ بھٹی شریک تھے ۔
شاہد رفیق/ڈاکٹرسیف الرحمن